ممبئی 6/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی ) ملک میں ہر طرف نام نہاد گئورکھشکوں کے ذریعے جانوروں کو لے جانے کے نام پر حملے کئے جانے کے واقعات پیش آرہے تھے، مگر اب معاملہ کچھ اُلٹا ہوگیا ہے، مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع میں نام نہاد گوركھشکوں کی ہی بری طرح پیٹائی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایکسپوز خبر کی رپورٹ پر بھروسہ کریں تو یہ واردات ہفتہ کی شام شري گونڈا پولیس اسٹیشن کے باہر پیش آئی۔ جس میں قریب پچاس لوگوں نے پولس تھانہ کے باہر اُس وقت آکر دھاوا بولا، جب کچھ لوگوں نے گئو رکھشک کے نام پر جانوروں سے بھری ایک ٹمپو کو روک دیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھیڑ نے ٹمپو روکنے والوں کی بری طرح پیٹائی کی، جس میں سات لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ البتہ پولس نے حملہ کرنے کے الزام میں 23 لوگوں پر اقدم قتل کا معاملہ درج کرلیا ہے۔
پولس نے ٹیمپو کے مالک وحید شیخ اور ڈرائیور راجو فترو بھائی شیخ کو بھی مہاراشٹرا جانوروں کے تحفظ ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ہے. جانوروں کےبہبود ی افسر' ہونے کا دعوی کرنے والے پونے کے شیو شنکر راجندر سوامی نے کہا کہ ہر سنیچر کو کشتی گاؤں میں جانوروں کا خصوصی بازار لگتا ہے. ان کے مطابق وہ اور دیگر11 گوركھشکوںکی ایک ٹیم سنیچر کی صبح شری گونڈا تعلقہ میں یہ معلوم کرانے آئے تھے کہ اس مارکیٹ میں گائیوں کو غیر قانونی طور پر تو نہیں لایا جاتا۔
24 سالہ سوامی پونے میں گایوں کی غیر قانونی نقل و حمل اور ذبح کو لے کر درج کئے گئے تقریبا 300 معاملات میں شکایت کنندہ ہیں. سوامی نے بتایا، ہمیں اطلاع ملی تھی کہ ایک ٹیمپو پر گایوں کی غیر قانونی نقل وحمل ہورہی ہے. ہم نے پولیس کو اس کی اطلاع دی. پولیس کی مدد سے اس ٹیمپو کو شام قریب ایک بجے ہوٹل ترنگا کے پاس روک لیا گیا.اور ٹمپو سے 10 بیل اور 2 گایوں کو بچایا گیا.
سوامی کا کہنا ہے کہ ٹمپو پر جانوروں کو غیر قانونی طریقے سے حملاواڑاکے قصائی خانےلے جایا جا رہا تھا. بعد میں ہم پولیس تھانہ میں شکایت درج کرانے شری گونڈا پولیس اسٹیشن چلے گئے. بھوک لگی تھی اس لئے باہر کھانے کے لئے آئے تھے، تبھی کچھ لوگوں کی بھیڑ ہتھیار لے کر وہاں آ دھمکی.جنہیں دیکھ کر ہم پھر سے پولیس تھانہ کے اندر گھس گئے. سوامی کے مطابق شام کو قریب 6 بجے 50 لوگوں کی بھیڑ ہتھیار اور پتھر کے ساتھ دوبارہ آئی اور ان پر حملہ کر دیا. حملےمیں کئی کارکن زخمی ہو گئے. سوامی نے الزام لگایا ہے کہ حملہ آوروں نے اُن کے گلے کی سونے کی چین بھی چھین کر لے گئے۔